حکومت ڈینگی کی وباء کو شکست دینے کے لئے پرعزم ہے‘ خواجہ سلمان رفیق
لاہور کی طرح راولپنڈی اور ملتان میں بھی ڈینگی کو جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا،ڈینگی کے خلاف مہم میں عوامی شرکت ناگزیر ہے،بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے‘ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے صحت
اتوار 4 اکتوبر 2015 18:06
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) مشیر وزیراعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ حکومت ڈینگی کی وباء کو شکست دینے کے لئے پرعزم ہے اور لاہور کی طرح راولپنڈی اور ملتان میں بھی ڈینگی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا،ڈینگی کے خلاف مہم میں بھرپور عوامی شرکت ناگزیر ہے لہذا لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر آگاہی مہم چلائی جائے اور سرکاری محکمے انسداد ڈینگی کے اقدامات جنگی بنیادوں پر کریں۔
انہوں نے یہ بات وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر ڈینگی کی روک تھام کے سلسلے میں ملتان کے دورہ کے موقع پر کہی۔خواجہ سلمان رفیق نے ڈینگی کی روک تھام کے سلسلے میں ڈی سی او آفس،سرکٹ ہاؤس کے علاوہ شیر شاہ ٹاؤن اور بوسن ٹاؤن کی ایمرجنسی رسپانس کمیٹیوں کے اجلاسوں کی صدارت کی۔(جاری ہے)
جن میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ندیم اشرف، سیکرٹری خوراک پرویز اکبر،سیکرٹری آبپاشی کیپٹن(ر)سیف انجم،ڈی سی او ملتان زاہد سلیم گوندل،ای ڈی او ہیلتھ اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
انہوں نے ہدایت کی کہ گھر گھر جا کر ڈینگی کے بارے آگاہی فراہم کی جائے۔سکولوں ،کالجوں اور دیگر مقامات پر واکس منعقد کی جائیں اور احتیاطی تدابیر پر مشتمل پمفلٹس لوگوں میں تقسیم کئے جائیں۔خواجہ سلمان رفیق نے ہدایت کی کہ پارکوں میں پودوں اور جھاڑیوں کی کانٹ چھانٹ کی جائے اور قبرستانوں میں پرندوں کے لئے رکھے گئے پانی کے برتن ختم کئے جائیں اور ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔خواجہ سلمان رفیق نے ہدایت کہ اندھا دھند کارپٹ سپرے نہ کیا جائے بلکہ جہاں لاروا یا ڈینگی مچھر موجود ہو وہاں فوکنگ کی جائے کیونکہ ضرورت سے زیادہ سپرے نا صرف انسانی صحت کو نقصان پہنچاتا ہے بلکہ ایکو سسٹم کے لئے بھی نقصان دہ ہوتا ہے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ صرف ان پرائیویٹ ہسپتالوں کو ڈینگی کے علاج کی اجازت دی جائے جہاں ڈاکٹرز نے ڈینگی مریضوں کے علاج کی تربیت ڈینگی ایکسپرٹس ایڈوائزری گروپ سے حاصل کی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر تربیتی یافتہ ڈاکٹرز ڈینگی کے کیسر بگاڑنے کے بعد سرکاری ہسپتالوں میں ریفر کر دیتے ہیں جن کے علاج میں مشکلات پیش آتی ہیں۔خواجہ سلمان رفیق نے ہدایت کی کہ تمام محکمے،ضلعی حکومتیں،واسا،پی ایچ اے،ٹی ایم ایز منظم طریقہ سے انسداد ڈینگی کے اقدامات جنگی بنیادوں پر جاری رکھیں۔دریں اثناء مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے ڈینگی ایکسپرٹس ایڈوائزری گروپ کے چیئرمین اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر فیصل مسعود کے ہمراہ نشتر ہسپتال کے ڈینگی وارڈ کا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی۔پروفیسر فیصل مسعود نے ڈینگی بخار کے مریضوں کے علاج معالجہ کے سلسلہ میں پیشنٹ مینجمنٹ اور علاج کے لئے طے شدہ ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر کامران سالک،ایم ایس ڈاکٹر عاشق حسین اور ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر افتخار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پروفیسر فیصل مسعود نے کہا کہ ڈینگی ایکسپرٹس ایڈوائزری گروپ کے سپیشلسٹ ڈاکٹرز ڈینگی مریضوں کی پیشنٹ مینجمنٹ کی تربیت ڈینگی مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز اور نرسز کو فراہم کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر خواجہ سلمان رفیق نے ہدایت کی کہ ڈینگی مریضوں کے علاج کے سلسلہ میں ڈینگی ایکسپرٹس ایڈوائزری گروپ کی جانب سے فراہم کردہ گائیڈ لانئز اور ایس او پیز پر 100 فیصد عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ راولپنڈی اور ملتان کے ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات اور خصوصی دیکھ بھال کی جارہی ہے۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ سرکاری محکموں کی جانب سے کئے گئے انسداد ڈینگی کے اقدامات کے نتیجے میں صورتحال پر جلد قابو پالیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوزکرگئی
-
شہبازشریف سعودی عرب روانہ ، وزیراعظم ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے
-
وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
ہم سسٹم کے تابع ہوئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے‘ جسٹس منصور علی شاہ
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے،پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وفاقی وزیر
-
26 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم ایئرپورٹ سے گرفتار
-
نرسنگ شعبہ کی بہتری کیلئے اصلاحات لانی ہوں گی،خواجہ سلمان رفیق
-
حکومت کسی صوبے میں گورنر راج نہیں لگانا چاہتی ،اگر علی گنڈا پور چڑھائی کی باتیں کریں گے تو مسائل ہوں گے،خواجہ سعد رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.