اداکارہ و ماڈل متیرا نے اپنی اردو کو بہتر بنانے کے لئے ٹیوٹر کی خدمات حاصل کر لیں

پیر 5 اکتوبر 2015 14:12

اداکارہ و ماڈل متیرا نے اپنی اردو کو بہتر بنانے کے لئے ٹیوٹر کی خدمات ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 اکتوبر۔2015ء) اداکارہ و ماڈل متیرا نے اپنی اردو کو بہتر بنانے ک یلئے ٹیوٹر کی خدمات حاصل کر لیں ۔ تفصیل کے مطابق اداکارہ متیرا نے اپنی اردو کو بہتر بنانے کے لئے 25ہزار ماہانہ پر اردو کے ٹیوٹر کی خدمات حاصل کر لی ہیں جو روزانہ دو گھنٹے تک متیرا کو اردو کی کلاس دیں گے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اداکارہ متیرا کا کہنا ہے کہ مجھے اردو اور پنجابی بولنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا اور کوشش کے باوجود میں اردو سیکھ نہیں سکی لیکن اب دوستوں کے مشورے کے بعد میں نے اپنی اردو کو ٹھیک کر نے کے لئے ٹیوٹر کی خدمات لی ہیں اور مجھے امید ہے کہ میں دو تین ماہ میں صحیح طریقے سے اردو بولنے کے قابل ہو جاؤں گی ۔