آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی وڈ اداکارہ کیٹ ونسلیٹ نے 40 ویں سالگرہ منائی

پیر 5 اکتوبر 2015 14:12

آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی وڈ اداکارہ کیٹ ونسلیٹ نے 40 ویں سالگرہ منائی

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 اکتوبر۔2015ء) ہالی وڈ فلم ٹائیٹینک سے شہرت کی بلندیوں پر پہچنے والی آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ کیٹ ونسلیٹ نے اپنی 40 ویں سالگرہ منائی۔ پانچ اکتوبر 1975 کو برطانیہ کے علاقے بروک شائر میں پیدا ہونے والی کیٹ ونسلیٹ کو بچپن سے ہی ڈرامہ اور پرفارمنگ آرٹس سے خصوصی دلچسپی تھی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی فنی زندگی کا آغاز 1991 میں کیا تاہم انہیں اصل شہرت 1997 میں ریلیز ہونے والی فلم ٹائی ٹینک سے ملی جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا ۔

کیٹ ونسلیٹ کو چھ مرتبہ اکیڈمی ایوارڈ کے لئے نامزد ہونے والی کم عمر ترین اداکارہ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے اکیڈمی ایوارڈ کے لئے چھ مرتبہ نامزد ہونے والی اس اداکارہ نے فلمی دنیا کا سب سے بڑا آسکر ایوارڈ 2009 فلم دی ریڈر میں شاندار اداکاری پر حاصل کیا ۔