پشاور بورڈ انٹر سکول وانٹر کالجز رسہ کشی مقابلے 8 نومبر کو منعقد ہونگے
پیر 5 اکتوبر 2015 16:43
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 اکتوبر۔2015ء) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کے زیر اہتمام انٹر سکول وکالجز رسہ کشی مقابلوں 8 نومبر کو پشاور بورڈ میں منعقد ہونگے جس میں پشاور بورڈ کے ساتھ رجسٹر تمام سکول وکالجز کی ٹیمیں شرکت کرینگے ان خیالات کا اظہار خیبرپختونخوا رسہ کشی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل تاج محمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر سپورٹس پشاور بورڈ منظر خان کی کوششوں اور محنت کی وجہ سے رسہ کشی کے مقابلے پشاور بورڈ سپورٹس کلینڈ ر میں شامل کئے گئے ہیں جس کے سنسنی خیز مقابلے 8 نومبر کو بورڈ گراؤنڈ پر منعقد ہونگے ۔
انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کے مہمان خصوصی پشاور بورڈ سیکرٹری اسماعیل خان ہونگے ،پشاور بورڈ کے زیر اہتمام منعقدہ انٹر سکول وکالجز رسہ کشی مقابلوں میں آل پاکستان انٹر بورڈ رسہ کشی چیمپئن شپ کیلئے ٹیم کا انتخاب بھی عمل میں لایا جائے گا جو کہ پشاور بورڈ کی نمائندگی کرینگے صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری تاج محمد خان نے کہا کہ رسہ کشی کھیل خیبرپختونخوا میں کافی مقبول کھیل بن چکا ہے اور مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کھلاڑی بھی اس کھیل میں کافی دلچسپی رکھتی ہے جس کیلئے صوبائی ایسوسی ایشن کے تعاون سے ویمن انٹر سکول وکالج کے مقابلے نومبر میں منعقد کئے جائینگے ۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، روہت شرما قیادت کرینگے
-
ہاکی کی بہتری کیلئے میرٹ پر فیصلے کیے گئے ،عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنا یقینا ایک قا بل فخر بات ہے ،رانا مشہود
-
پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا امریکہ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ
-
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل چیلنج کپ 2023 فائنل راؤنڈ کا آغاز یکم مئی سے ہوگا
-
عامروسیم میموریل پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے حوالے سے اجلاس
-
ڈی او کے بی کرکٹ ٹورنامنٹ مستنگ کلیمنگ نے جیت لیا
-
کرکٹ سیریزکے ٹکٹس کی فروخت میں بے ضابطگیاں، ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں
-
ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان مئی کے وسط میں کیے جانیکا امکان
-
باسط علی نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ سے محمد عامر کو اسکواڈ سے باہر کردیا
-
فٹبال لیگ سیری اے، پہلی بار خواتین پر مشتمل ریفریز کا تقرر
-
پنک گیمزکا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی جانب سی (کل) کئے جانے کا امکان
-
پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی اگلے ماہ نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مکالو کو سر کریں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.