پاکستانی فلموں کی کامیابی نے بھارتی فلموں کی کشش ختم کر دی

منگل 6 اکتوبر 2015 13:57

پاکستانی فلموں کی کامیابی نے بھارتی فلموں کی کشش ختم کر دی

لاہور۔6 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اکتوبر۔2015ء)پاکستانی فلموں کی کامیابی نے بھارتی فلموں کی کشش ختم کر دی۔گزشتہ 6ماہ کے دوران درجن کے قریب بھارتی نئی فلموں کے فلاپ ہونے سے تقسیم کاروں کو بھاری مالی نقصان سے دوچار ہونا پڑا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب کراچی میں جدید ٹیکنالوجی پر تیار ہونے والی فلموں کو فلم بینوں نے بے پناہ سراہا۔فلم نامعلوم افراد "بن روئے "رانگ نمبر "جوانی پھر نہیں آنی"منٹو اور ہلا گلہ سمیت متعدد فلموں کی کامیابی اور اچھے بزنس سے بھارتی فلموں کی مقبولیت میں کمی آئی ہے