لاہور، سرکٹ کے باعث مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے حادثات
لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر تباہ ، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی
بدھ 7 اکتوبر 2015 19:52
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے حادثات میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر تباہ ہوگیا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔آگ بجھانے کے عملہ نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گلشن راوی میں واقع معروف بیکری کے پروڈکشن یونٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، پروڈکشن یونٹ میں تیل اور خشک اشیاء کی وجہ سے آگ نے ٹھوڑی دیر میں فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
آتشزدگی کا دوسرا حادثہ براندرتھ روڈ کے علاقے میں پلاسٹک دانہ بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور مشینری جل کر تباہ ہوگئی۔ اطلاع ملنے پر پنجاب ایمرجنسی سروسز ریسکیو کے آگ بجھانے کے عملے نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بند آگ پر قابو پالیا۔(جاری ہے)
آگ لگنے کی اصل وجوہات کا مسلح نہیں ہوسکا تاہم غالب امکان ہے کہ آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے۔
اس حوالے سے آگ بجھانے کے ماہرین نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جب تک بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے کے حادثات کی روک تھام ممکن نہیں۔ لوگوں کو چاہیے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دورانیہ کے دوران بجلی استعمال کرنے والے آلات کے سوئچز بند کردیں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے ہونے والے حادثات کو روکا جاسکتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.