حکومت ، سیاسی پارٹیاں اور آئینی ادارے آئینی، سیاسی، شہری اور سماجی امور میں شہریوں کی شرکت یقینی بنائیں، پاکستانی عوام کی ترقی اور بہبود کا واحد ذریعہ جمہوریت ہے، پاکستانی عوام کی ترقی اور بہبود کا واحد ذریعہ جمہوریت ہے ، ملکی معاملات میں شہریوں کی شمولیت جمہوریت کی پائیداری اور تحفظ کی ضامن ہے
پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سینیٹر تاج حیدر کا قائد اعظم یونیورسٹی میں منعقد سیمینار سے خطاب
بدھ 7 اکتوبر 2015 22:36
اسلام آباد/ راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرنز کے سینیٹر تاج حیدر نے کہاہے کہ پاکستانی عوام کی ترقی اور بہبود کا واحد ذریعہ جمہوریت ہے پاکستانی عوام کی ترقی اور بہبود کا واحد ذریعہ جمہوریت ہے اور ملکی معاملات میں شہریوں کی شمولیت جمہوریت کی پائیداری اور تحفظ کی ضامن ہے۔ اس لیے حکومت ، سیاسی پارٹیوں اور آئینی اداروں کے لیے اشد ضروری ہے کہ وہ حکومتی، آئینی، سیاسی، شہری اور سماجی امور میں شہریوں کی شرکت یقینی بنائیں۔
وہ بدھ کوپاکستان سٹڈی گروپ آن فیڈرلزم کے زیر اہتمام جمہوریت اور شہری شمولیت کے موضوع پر قائد اعظم یونیورسٹی میں منعقد ایک سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔انھوں نے کہا کہ پاکستانی ریاست پاکستانی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے معرض وجود میں لائی گئی اور ریاست کے لیے یہ لازمی ہے کہ وہ شہریوں کے حقوق اور مفادات کا تحفظ کرے۔(جاری ہے)
ریاستی اشرافیہ کے ذاتی مفادات کو شہریوں کے اجتماعی مفادات پر ترجیح نہ دی جائے۔
انھوں نے آٹھویں آئینی ترمیم کو پاکستان کی آئینی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل قرار دیا جس کے نتیجے میں صوبائی خود مختاری اور شہری قوت سازی کے امکانات میں اضافہ ہوا۔ لیکن انھوں نے آٹھویں ترمیم کے بعد آئینی اداروں کی کارکردگی سے بے اطمینانی کا اظہار کیا۔ ان کے مطابق صوبوں کی مسلسل درخواستوں کے باوجود مشترکہ مفاداتی کونسل کا اجلاس نہیں بلایا جا رہا۔ قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس منعقد نہیں ہو رہا جس کے نتیجے میں صوبوں کو ان کا جائز حصہ نہیں مل رہا جبکہ مرکز نے ہر سال اس حصے میں اضافے کا وعدہ کیا تھا۔ انھوں نے پاک چائنا تجارتی راہداری کے رستوں اور معاہدوں کے حوالے سے فیصلوں میں صوبائی اور عوامی شرکت کی ضرورت پر بھی اصرار کیا۔انھوں نے جمہوری عمل میں مداخلت یا جمہوری عمل کی معطلی کو جمہوریت اور عوامی ترقی کے لیے زہر قاتل قرار دیتے ہوئے بد عنوانی سے نجات کے لیے اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کی اہمیت اجاگر۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سٹڈی گروپ آن فیڈرلزم کے سربراہ ڈاکٹر ساجد اعوان نے ریاستی عملداری کے لیے فیصلہ سازی میں عوام کی شرکت کو انتہائی ضروری قرار دیا۔ ان کے مطابق رضائے عوام معاشرے میں احتساب کا عمل بنانے کا واحد ذریعہ ہے اور فیصلہ سازی سے عوامی دوری معاشرتی مسائل میں اضافے کا مو جب بنتی ہے۔ انھوں نے صوبہ سندھ اور صوبہ پنجاب میں جلد از جلد مقامی حکومتوں کی تشکیل پر زور دیا تا کہ عوامی مسائل کا مقامی سطح پر حکومتی امور میں عوامی شرکت کے ذریعے موثر حل کیا جا سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.