جرمن ٹی وی نے چانسلر اینجیلا مرکل کو برقعہ پہنا دیا

جمعرات 8 اکتوبر 2015 13:11

جرمن ٹی وی نے چانسلر اینجیلا مرکل کو برقعہ پہنا دیا

برلن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) ایک جرمن ٹی وی چینل نے اپنے پروگرام میں چانسلراینجیلاا مرکل کی برقعہ یا حجاب پہنے ہوئے تصویر شائع کر دی ہے جس پر اسے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کے نیوز چینل اے آر ڈی نے اپنی ہی چانسلر کو اینجیلاا مرکل کو برقعہ اوڑھے دکھایا ہے جس پر اسے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اینجیلا مرکل کی اس تصویر میں ان کی پشت پر مینار دکھائی دے رہے ہیں جس پر جرمنی کا جھنڈا لہرا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ناظرین نے چینل کی اس حرکت کیخلاف شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مسلم مخالف جذبات بھڑکانے کی مذموم کوشش کر رہا ہے۔ خیال رہے کی جرمن چانسلر ینجیلا مرکل نے مہاجرین کے حق میں کافی نرم پالیسی اختیار کی ہے جس پر انھیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ نیوز چینل کی اس حرکت کیخلاف ایک ناظر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بْک پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اے آر ڈی کا یہ اقدام اچھی صحافت نہیں ہے۔ ایک اور فیس بْک صارف نے لکھا کہ اینجیلا ا مرکل کی یہ تصویر جرمنی میں مسلم مخالف لوگوں کی عکاس ہے جس کو کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔

متعلقہ عنوان :