صوبے کی آبادی میں اضافے کے حوالے سے ضروری منصوبہ بندی کے جاری منصوبوں کی مانیٹرنگ کے عمل کو مزید فعال بنایا جارہا ہے ‘ ذکیہ شاہنواز
جمعرات 8 اکتوبر 2015 14:57
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) وزیر بہبود آبادی پنجاب بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا ہے کہ صوبے کی آبادی میں اضافے کے حوالے سے ضروری منصوبہ بندی کے جاری منصوبوں کی مانیٹرنگ کے عمل کو مزید فعال بنایا جارہا ہے تاکہ بارآوری پر کنٹرول کے ذریعے چھوٹے خاندان کا تصور مستحکم کیا جاسکے۔ یہاں سوشل موبلائزرز کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب میں منصوبہ بہبود آبادی نے کہاکہ پاکستانی معاشرے میں چھوٹے خاندان کے تصور کو فروغ دینے کیلئے آگاہی مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں سوشل موبلائزرز بہت اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
این جی اوز پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے بھی آبادی کے بڑھتے ہوئے رحجان کو کم کرنے میں مدد مل رہی ہے۔حکومت پنجاب نے چھوٹے خاندان کے تصور کو فروغ دینے اور مانگ کے مطابق مانع حمل ادویات کی فراہمی کو بڑھاکربہبود آبادی سے متعلق فلاحی خدمات سے محروم علاقوں تک اس کا دائرہ کار بڑھا دیا ہے۔(جاری ہے)
ان اقدامات میں دیگر منصوبوں کے علاوہ خاندانی منصوبہ بندی کے پروگرام میں مرد کی شمولیت، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ،موبائل سروس یونٹ کی موٴثر خدمات،بہبود آبادی کے حوالے سے یونین کونسل کی سطح پر علماء کی تعلیم و تربیت ، سروسز کی منصوبہ بندی کرنے کے ساتھ ساتھ صحت کی سہولیات عام لوگوں تک بآسانی مہیا کی جا رہی ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور اور کراچی سمیت ہر جگہ جائیں گے
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.