اسلام آباد ہائی کورٹ نے کسان پیکج پر عملدرآمد روکنے کے خلاف حکم امتناعی کی درخواست مسترد کردی
جمعرات 8 اکتوبر 2015 16:31
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم کے کسان پیکج پر عملدرآمد روکنے کے خلاف حکم امتناعی کے لئے وفاق کی درخواست مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے13 اکتوبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔ جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیراعظم کسان پیکج کی معطلی کیخلاف درخواست کی سماعت جسٹس نورالحق قریشی اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل بنچ نے کی۔
وفاقی حکومت نے وزارت خوراک کے ذریعے الیکشن کمیشن کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔وفاق کی جانب سے اٹارنی جنرل سلمان بٹ پیش ہوئے۔ اٹارنی جنرل سلمان بٹ نے عدالت کو بتایا کہ کسانوں نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا اور دھرنا دیا اورسیاسی جماعتوں کے لیڈرز نے کسانوں کے حق میں بیان جاری کئے جس کے بعد حکومت کی طرف سے کسانوں سے مذاکرات اور وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد کسان پیکج کا اعلان کیا گیا اس لئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کیا جائے۔(جاری ہے)
وزیراعظم محمد نواز شریف کا بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار
گزشتہ روز وفاقی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے ذریعے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی کہ کسان پیکج کا سندھ، پنجاب اور اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی اس کا مقصد بلدیاتی انتخابات کے ووٹرز کو متاثر کرنا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.