احتجاج کرنے والے پائلٹس کے جائز مطالبات سنے جائیں،ان کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہونا چاہئے

وزیراعظم نواز شریف کی ملاقات کے دوران مشیر ہوابازی شجاعت عظیم کو ہدایت

جمعرات 8 اکتوبر 2015 19:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے مشیر ہوابازی شجاعت عظیم کو ہدایت کی ہے کہ احتجاج کرنے والے پائلٹس کے جائز مطالبات سنیں تاہم بلیک میل نہ ہوں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیراعظم نواز شریف نے مشیر برائے ہوابازی شجاعت عظیم نے ملاقات کی اور پی آئی اے بحران پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ وزیراعظم نواز شریف نے انہیں ہدایت کی کہ پالپا کے جائز مطالبات سنیں تاہم بلیک میل نہ ہوں