وکلاء ہر آڑ ے وقت میں متحد یکجا ہوکر مفاد پرست کالے کو کا مقابلہ کیا ،علی احمد کرد
وکلاء کی تاریخی جدوجہد اور قربانیوں کی مرہون منت ہے ، سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی یشن کا وکلاء سے خطاب
جمعرات 8 اکتوبر 2015 19:40
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) سپریم کورٹ بار ایسوسی یشن پاکستان کے سابق صدر ممتاز قانون دان علی احمد کرد ایڈوکیٹ نے کہاخضدار میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلا برادری نے ہمیشہ آمروں جاگیرداروں سرمایہ داروں اور نوابوں کے خلاف سینہ سپر ہوکر مظلوم طبقے کی نمائندگی کی جنرل ایوب سے لیکر جنرل مشرف تک آمریت کے خلاف آواز بلند کرنے والے وکلاء ہی تھے ۔
آج ملک میں جمہوریت کا سائیہ نظر آرہاہے یہ وکلاء کی تاریخی جدوجہد اور قربانیوں کی مرہون منت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز خضدار میں ہادی شکیل ایڈوکیٹ پینل کے وکلاء سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر ہادی شکیل ایڈوکیٹ ۔ محمد قاہر شاہ ایڈوکیٹ ۔خالد کبدانی ایڈوکیٹ اور خضدار بار کے صدر بشیر احمد ایڈوکیٹ۔(جاری ہے)
محمد انور ایڈوکیٹ سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلا ء نے ہر آڑے وقت میں یکجا ہوکر مفاد پرست کالے کوٹ والوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جنھوں نے وکالت کے نام پر ہی وکلاء کی باعزت طبقے کو مفادات کی بھینٹ چڑھایا مقررین نے کہا کہ کالے کوٹ اور کالی ٹائی ہی متحد ہوکر مشرف دور کی ظالمانہ اقدامات کو نہ صرف روکا بلکہ انہیں پسپائی پر مجبور کیا انہوں نے کہا کہ ہم ایک مرتبہ پھر ایک دیانت دار اور پیشہ ورانہ قیاد ت لانے کے لیئے آپ وکلا بھائیوں کی خدمت میں حاضر ہوئے ہیں ہمیں امید ہے خضدار کے وکلاء ہادی شکیل ایڈوکیٹ پینل کو ووٹ دیں گے اور ہائی کورٹ بار کے امیدواروں کی جیت کے لیئے نہ صرف ووٹ دیں گے بلکہ ان مفاد پرستوں کا ڈت کر مقابلہ کریں گے جنھوں نے وکلاء کے حقوق پر ڈاکے ڈالے سینیئر وکلاء نے خضدار کے وکلاء کی یکجہتی کو سراہا اور خواتین وکلاء کی موجود گی کوایک مثبت قدم قرار دیا ۔
۔۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.