مردان ، محرم الحرام کے دوران ضلع بھر میں دفعہ 144نا فذ

جمعرات 8 اکتوبر 2015 19:50

مردان۔08اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) ڈپٹی کمشنر شاہد اللہ خا ن نے محرم الحرام کے دوران امن واما ن کی صورتحا ل کو بر قرار رکھنے کیلئے ضلع بھر میں دفعہ 144نا فذ کر دیا۔ اسلحہ کی نما ئش ، لو ڈ سپیکر کا استعما ل ، اشتعا ل انگیز تقاریر اور وال چاکنگ، مو ٹر پر ڈبل سواری اور گا ڑیو ں کے کا لے شیشوں پر بھی مکمل پا بندی لگا دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے جا ری ہو نے والے بیا ن میں کہا گیا ہے کہ افغا ن مہا جرین کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس دوران اپنے کیمپو ں تک محدود رہیں ۔ بیا ن میں بتا یا گیا کہ تین سے زیا دہ افراد کے اکٹھے گھو منے پھرنے پر بھی پا بندی ہو گی 5اور 10محرم الحرام کے دوران موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پا بند ی ہو گی ۔خلا ف ورزی کر نے والو ں کے خلا ف دفعہ 188پی پی سی کے تحت قا نو نی کار روائی کی جا ئے گی

متعلقہ عنوان :