حکومت کے تاریخی منصوبوں نے ملک کا چہرہ روشن اور عوام کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا ، مثبت پالیسیوں اور دلیرانہ فیصلوں کے سبب پاکستان کی دنیا میں اہمیت بڑھ گئی، اپوزیشن جماعتیں مسلم لیگ (ن) کی قیادت پربے بنیاد الزامات عائد کر رہی ہیں جو ملک دشمنی کے مترادف ہے
(ن)لیگ سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجرکا بیان
جمعرات 8 اکتوبر 2015 22:08
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء ) پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ حکومت کے تاریخی منصوبوں نے ملک کا چہرہ روشن کر دیا ہے اور مسلم لیگ کی پالیسیوں نے عوام کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے جبکہ معقول اور مثبت خارجی، داخلی اور معاشی پالیسیوں اور دلیرانہ فیصلوں کے سبب پاکستان کی دنیا میں اہمیت بڑھ گئی ہے، حزب اختلاف کی جماعتیں بالخصوص تحریک انصاف قومی ترقی کے اس تاریخ ساز سفر پر خوش نہیں ہے اور مخالفت برائے مخالفت کی پالیسی اختیار کر کے حکومت اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر الزامات عائد کر رہی ہے جو ملک دشمنی کے مترادف ہے۔
جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتیں شاید فراموش کر چکی ہیں کہ تین سال قبل تک پاکستان کنگال ہو چکا تھا، ناقص حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے دنیا میں تنہا ہو گیا تھا، دہشت گردی کے سبب کوئی پاکستان آنے یا یہاں سرمایہ کاری کرنے کا تصور بھی نہیں کر سکتا تھا لیکن نواز شریف نے مسند اقتدار سنبھالتے ہی دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کو پہلی ترجیح قرار دیا اور پھر اقتصادی انقلاب برپا کر دیا کہ آج الحمد ﷲ ملک ایک پرامن ریاست قرار پایا ہے، دہشت گرد پناہیں ڈھونڈتے پھر رہے ہیں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری کے لئے پاکستان کو بہترین ملک کا درجہ دے دیا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.