لاہور اور اوکاڑہ میں ہونے والے ضمنی انتخاب کیلئے پنجاب پولیس نے سکیورٹی پلان مرتب کر لیا

جمعرات 8 اکتوبر 2015 22:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) پنجاب پولیس نے لاہور اور اوکاڑہ میں ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے سکیورٹی پلان مرتب کر لیا،دونوں حلقوں میں 8ہزار سے زائد افسران و اہلکارتعینا ت ہوں گے ۔آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کے مطابق این اے 122کی سکیورٹی کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے -دونوں حلقوں میں 8ہزار سے زائد افسران و اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

494رضاکار اور 1900اسپیشل پولیس کے اہلکار بھی حلقے کی سکیورٹی کیلئے اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ پولنگ اسٹیشنز کے باہر پولیس کی پٹرولنگ ٹیمیں گشت کریں گی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بکتر بند گاڑیاں بھی موجود ہوں گی ۔ جبکہ ا لیکشن کمیشن کی ہدایت پر فوج اور رینجرز کے دستے بھی پولنگ اسٹیشنز پر موجود رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :