کراچی ، رینجرز کی کارروائی ، سیاسی جماعت کے 5مشتبہ افراد سمیت 7 گرفتار
جمعہ 9 اکتوبر 2015 11:28
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء ) کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت کے 5مشتبہ افراد سمیت 7افراد کو گرفتارکرلیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رینجرز نے لیاقت آباد سندھی ہوٹل کے قریب کارروائی کی اور 5مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، جن کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔
(جاری ہے)
رینجرز نے شاہ فیصل کالونی نمبر5 میں بھی سرچ آپریشن کیا جس کے دوران علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر دیا گیا۔
کارروائی کے دوران 2افراد کو حراست لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔دوسری جانب لیاری گینگ وار کے اہم کارندے افضل بارودی کو میر پور خاص پولیس نے گرفتارکر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق افضل بارودی لیاری سے فرار ہو کر میر پور خاص میں روپوش تھا اور بم حملوں سمیت دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔ ملزم لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں ایک بم دھماکے میں ملوث تھا جس میں 16افراد جاں بحق ہوئے تھے۔مزید اہم خبریں
-
سیاسی اور معاشی بحرانوں کا حل یہ ہی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ایک ساتھ بیٹھیں. رانا ثناءاللہ
-
سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت 6 مئی تک ملتوی
-
انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کی سمز بند کرنے بارے ایف بی آر کا خط پی ٹی اے کوموصول
-
طوفانی بارشوں سے پی آئی اے کے متحدہ عرب امارات اور شارجہ کے لیے فضائی آپریشن متاثر
-
پی ٹی آئی کا عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ
-
چین میں شدید بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 48 ہو گئی
-
ہائیکورٹس میں بغیرتحریری امتحان ججز کی تقرری کا اقدام سپریم کورٹ میں چیلنج
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا صادق عباسی ہسپتال بہاول پورکا دورہ
-
کراچی ایئرپورٹ سے بڑی مقدار میں سونے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام
-
افغانستان سے بیلجیئم اسمگل کی کوشش ناکام، کراچی میں آئس نشہ کی بڑی کھیپ پکڑی گئی
-
یورپ اور افریقہ کو زمینی راستے سے جوڑنے کے لیے زیرسمندر 28کلومیٹرلمبی اور15سو50فٹ گہری سرنگ کے منصوبے پر مراکش اور اسپین کے درمیان مذکرات آخری مرحلے میں
-
وزیرخزانہ کو کسی سے ملے بغیرٹیکس لگانا چاہیے، مفتاح اسماعیل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.