کوئٹہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ ،نیشنل پارٹی بالیچہ کے آرگنائزر محمد علی بلوچ جابحق

جمعہ 9 اکتوبر 2015 18:14

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) تربت کے علاقے بالیچہ میں نیشنل پارٹی بالیچہ کے آرگنائزرمیجرریٹائرڈمحمدعلی بلوچ کوان کے گھرکے قریب نامعلوم مسلح افرا د نے حملہ کرکے شہید کردیانیشنل پارٹی نے ان کے قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تین روزہ سوگ اورگیارہ اکتوبرکوانہیں خر ا ج عقیدت پیش کرنے کیلئے احتجاجی مظاہروں کااعلان کردیایہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز نیشنل پارٹی تربت بالیچہ کے آرگنا ئزرمیجرریٹائرڈمحمدعلی بلوچ اپنے گھرسے جارہے تھے کہ گھرکے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان پراندھادھندفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں میجرمحمدعلی موقع پرہلاک ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ اورتحصیلدارموقع پرپہنچ گئے علاقے کوگھیرے میں لیکرلاش ہسپتال پہنچادی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی مزیدکارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے نیشنل پارٹی کے ترجمان کے ترجمان کے مطابق میجرمحمدعلی پارٹی کے سرکردہ رہنماء تھے نیشنل پارٹی نے میجرمحمدعلی کی شہادت کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کوسیاسی ورکروں کیخلاف مسلح دہشت گردٹولے کاقوم دشمن اقدام قراردیامیجرمحمدعلی کی شہادت کے سوگ میں تین روزہ سوگ کااعلان جبکہ گیارہ اکتوبرکومیجرکی شہادت کی سوگ اوران کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے احتجاجی مظاہروں کااعلان کیاگیاہے۔

`