سی پیک منصوبے کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کی زبانوں پر اب تالے لگ چکے ہیں، ملک سے اندھیرے مٹانے کا وعدہ پورا کر رے ہیں، قوم حکومتی اقدامات کی گواہ ہے، مخالفین ترقیاتی منصوبوں پر تنقید کر کے غریب عوام سے دشمنی کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف ٹھوس نتائج سامنے آ رہے ہیں،حکومت نے بجلی بحران کے خاتمے کیلئے متعدد منصوبے لگائے،بکھی پاور پلانٹ منصوبے کی ساری لاگت پنجاب حکومت برداشت کر رہی ہے
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کاشیخوپورہ میں بکھی بجلی گھر منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب
جمعہ 9 اکتوبر 2015 20:52
شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے خلاف تقریر کی آج ان پروپیگنڈا کرنے والوں کی زبانوں پر تالے لگ چکے ہیں، ملک سے اندھیرے مٹانے کا وعدہ پورا کر رے ہیں، قوم حکومتی اقدامات کی گواہ ہے، حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر تنقید کر کے مخالفین غریب عوام سے دشمنی کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف ٹھوس نتائج سامنے آ رہے ہیں،حکومت نے بجلی بحران کے خاتمے کیلئے متعدد منصوبے لگائے،بکھی پاور پلانٹ منصوبے کی ساری لاگت پنجاب حکومت برداشت کر رہی ہے۔
وہ جمعہ کو شیخوپورہ میں بکھی بجلی گھر منصوبے کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے، اندھیروں کو دور کرنے کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے،وزیراعظم نواز شریف نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کئے، دہشت گردی اور توانائی بحران بڑے چیلنجز ہیں، جن سے نمٹنے کیلئے حکومت مستقل مزاجی سے اقدامات کر رہی ہے،قائد اعظم سولر پارک اور تھر میں بجلی کے منصوبے جاری ہیں، ساہیوال میں 1300میگا واٹ کے منصوبے پر دن رات کام ہو رہا ہے جبکہ بکھی منصوبے کی طرز پر بہادر شاہ میں بھی ایک منصوبے پر کام ہو رہا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.