پیپلز پارٹی ثابت کرے گی کہ وہ نچلے اور پسے ہوئے طبقے کی نمائندہ جماعت ہے ‘ پی پی مخالف امیدوار الیکشن ضوابط کی دھجیاں اڑا رہے ہیں ،پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو

جمعہ 9 اکتوبر 2015 23:16

نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ثابت کرے گی کہ وہ نچلے اور پسے ہوئے طبقے کی نمائندہ جماعت ہے ‘ پی پی مخالف امیدوار الیکشن ضوابط کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔ وہ جمعہ کو یہاں نواب شاہ پہنچنے پر پارٹی رہنماؤں و کارکنوں سے بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی غریبوں ‘ مزدوروں اور ہاریوں کی جماعت ہے اور لاہور کے حلقہ این اے 122کے ضمنی انتخاب میں یہ ثابت ہو جائیگا کہ پیپلز پارٹی کے جیالے آج بھی زندہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ این اے 122 میں مڈل کلاس امیدوار عامر حسن کو نامزد کیا ہے جو نظرئیے ‘ جدوجہد اور کمٹمنٹ سے سرشار ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی پی پی مخالف امیدوار الیکشن ضوابط کی دھجیاں اڑا رہے ہیں الیکشن کمیشن نوٹس لے ورنہ اس کی ساکھ متاثر ہو گی۔