شامی اپوزیشن پرداغے گئے روسی میزائل ایران میں گرنے کا اعتراف
میزائل ہمسایہ ملک آذربائیجان میں بھی گرے ،کئی مکانات کو نقصان پہنچا،روس کی تردید
ہفتہ 10 اکتوبر 2015 19:06
ماسکو/تہران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء) ایرانی حکام نے روس کی جانب سے شام میں اپوزیشن کے مراکز پر داغے گئے میزائل بحر قزوین عبور کرتے ہوئے ایران کے اندر گرنے کی خبروں کی تصدیق کی ہے تاہم روس کی وزارت خارجہ نے اس کی تردیدکرتے ہوئے کہاہے کہ ایسا کچھ نہیں ہواہے،ایرانی سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق ایک حکومتی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایاکہ دو روز قبل روس کے داغے گئے میزائل بحرقزوین پار کرتے ہوئے شمال مغربی ضلع کے اندر جا گرے تھے۔
تاہم روسی حکام نے ان خبروں کی تردید کی ہے مگر امریکا نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ روسی فوج کی جانب سے شام کے اندر داغے گئے میزائل اپنے ہدف کی طرف بڑھنے کے بجائے ایران کی سرزمین کے اندر جا پہنچے تھے۔(جاری ہے)
ایرانی خبر رساں ایجنسی نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ شمالی مغربی ضلع آذر بائیجان میں ایک طیارہ نما #میزائل کو گرتے دیکھا گیا ہے۔ آذر بائیجان میں گر کر پھٹنے والے میزائل سے ایک مکان کو نقصان پہنچا تاہم اس میں کسی جانی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔
آذربائیجان کے ایک ضلعی عہدیدار ایرج ثقفی نے بتایا کہ شہر سے35 کلو میٹر دور قزقابان کے مقام پر کم سے کم ایک میزائل گرا جس کے دھماکے اور چھروں سے قرب وجوار کے مکانات کو نقصان پہنچا۔ گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
اسرائیلی حکام کو گرفتار کرنے کی دھمکی شرمناک ہے، نیتن یاہو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.