بلاول بھٹو سے ملاقات نہ ہونے پر جیالے کی خود سوزی کی کوشش
ہفتہ 10 اکتوبر 2015 22:47
نوابشاہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہیں، وہ دو روز سے نوابشاہ میں موجود ہیں، ہفتہ کو پیپلزپارٹی کے ایک جیالے نے چیئرمین سے ملاقات نہ کرانے پر احتجاجاً خود سوزی کی کوشش کی۔
(جاری ہے)
نوابشاہ کے زرداری ہاؤس میں بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی ورکروں اور منتخب نمائندوں سے ملاقاتیں کیں ، ترجمان کے مطابق پارٹی چیئرمین نے ملاقات میں تمام لوگوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں لوگوں کی خدمت کریں اور ان کے مسائل حل کریں، وزیربلدیات ناصرشاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پیپلزپارٹی کو ٹارگٹ کرکے تاثر دیا جا رہا ہے کہ کرپشن صرف پیپلزپارٹی نے ہی کی ہے۔
زرداری ہاؤس نوابشاہ کے باہر ایک شخص نے شورشرابا کیا اور خود سوزی کی کوشش کی۔ یہ شخص پیپلزپارٹی کاجیالا محمدرمضان تھا جوبلاول بھٹوسے ملاقات نہ ہونے پر دل برداشتہ ہوگیا اور خودسوزی کی کوشش کی۔ زرداری ہاؤس کے عملے نے جیالے کو پکڑکے پولیس کے حوالے کردیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بالاکوٹ حملے کے متعلق دنیا سے پہلے پاکستان کو بتایا تھا، مودی
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
اثاثہ جات کیس؛ علی امین گنڈا پور کی الیکشن کمیشن طلبی کا نوٹس معطل
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.