مہندرا سنگھ دھونی بھارتی کرکٹ ٹیم پر بوجھ ہیں ، اجیت اگرکار
مینجمنٹ کو ان کی تبدیلی پر غور کرنا چا ہیئے ، انٹر ویو
اتوار 11 اکتوبر 2015 16:10
کلکتہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اکتوبر۔2015ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی موجود ہ کار کردگی کے باعث ان کی ٹیم میں شمولیت پر سوال اٹھنے لگے ہیں اور سابق بھارتی فاسٹ بالر اجیت اگرکار نے انھیں ٹیم پر بوجھ قرار دیتے ہوئے مینجمنٹ کو ان کی تبدیلی پر غور کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ایک انٹر ویو میں اجیت اگرکار کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان مہندرا سنگھ دھونی ایک بہت اچھے کھلاڑی ہیں لیکن موجودہ فارم کے باعث وہ ٹیم پر بوجھ بنتے جا رہے ہیں اور بورڈ کو جنوبی افریقا سے ون ڈے سیریز کے بعد ایک کھلاڑی اور کپتان کی حیثیت سے دھونی کی فارم کا جائزہ لینا چاہیئے۔
اگرکار کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کا ریکارڈ اچھا رہا ہے لیکن دھونی کی قیادت میں پہلے ٹیم ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ہاری پھر بنگلا دیش میں 2 سیریز ہارے اور اب ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی ہار گئے۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ سلیکٹرز کو ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میں ٹیم کی بہتری کے لئے مشکل فیصلے کرنے ہوں گے اور میرے خیال میں ویرات کوہلی کی قیادت میں ٹیم نے ٹیسٹ سیریز بھی جیتی ہے لہذا اس سیریز کے بعد سلیکٹرز کو فیصلہ کرنا چاہیئے۔
سابق بھارتی فاسٹ بالر نے دھونی کے نمبر 4 پر بیٹنگ کے فیصلے کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دھونی اپنے پورے کیرئیر میں نمبر 6 پر بیٹنگ کرتے رہے لیکن اپنے کیرئیر کے آخری حصے میں ان کا نمبر 4 پر بیٹنگ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دھونی کے نمبر 4 پر بیٹنگ کا فیصلہ نہ صرف اجنکیا رہانے سے بلکہ ٹیم کے ساتھ بھی زیادتی ہے، اجنکیا رہانے نمبر 4 پر نہ صرف ٹیسٹ کا بلکہ ون ڈے کا بھی اچھا کھلاڑی ہے۔ `مزید کھیلوں کی خبریں
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
ہندوستانی مداح کرسٹیانو رونالڈو کے آٹو گراف کیلئے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچے
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، ہرشا بھوگلے نے اپنے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.