لاہور اور اوکاڑہ کے ضمنی انتخابات کے بعد ملک میں انتشار کی سیاست کو ختم کردینا چاہئے
وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر امین الحسنات شاہ کی میڈیا سے گفتگو
پیر 12 اکتوبر 2015 19:00
اسلام آباد ۔12 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر امین الحسنات شاہ نے کہا ہے کہ لاہور اور اوکاڑہ کے ضمنی انتخابات کے بعد ملک میں انتشار کی سیاست کو ختم کردینا چاہیے‘ ضمنی انتخابات صاف و شفاف ہوئے‘ عمران خان کو مزید اڑھائی سال کا انتظار کرنا ہوگا۔
(جاری ہے)
پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور اور اوکاڑہ کے ضمنی انتخابات کے انتظامات تحریک انصاف کی ڈیمانڈ پر کئے گئے، دونوں حلقوں میں صاف و شفاف انتخابات ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ اب عمران خان کو قومی فریضہ ادا کرنا چاہیے، اقتدار آنے جانے والی چیز ہے‘ حکومت کے اڑھائی سال گزر گئے اب عمران خان کو مزید اڑھائی سال انتظار صبر اور حوصلہ کے ساتھ کرنا چاہیے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ دونوں حلقوں میں انتخابات کے نتائج کے بعد اب انتشار کی سیاست کو ختم کردینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی حلقوں میں ووٹ ڈالنے کی شرح کم تھی اس لئے مارجن بھی تھوڑا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
-
گورنر سندھ کی ہدایت پر 2ہزار سے زائد قلیوں میں راشن بیگز تقسیم
-
بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں قتل کر دیا گیا
-
شہبازشریف وزیراعظم بن تو گئے ہیں لیکن معتبر یا کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے
-
پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمن کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دینے کا فیصلہ
-
بانی پی ٹی آئی باہر آئیں گے تو ملاقات بھی ہوگی اور گلے شکوے بھی ہوں گے
-
چیئرمین سینیٹ کاسیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر خراج تحسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.