سانحہ منیٰ میں 97 پاکستانی شہید ہوئے‘ 20 حجاج کرام ابھی بھی لاپتہ ہیں‘ وزارت مذہبی امور اور وزیر اعظم کی طرف سے ہر شہید حاجی کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے اور زخمیوں کو دو دو لاکھ روپے کا معاوضہ ادا کیا جائے گا
وزیر مملکت برائے مذہبی امور صاحبزادہ امین الحسنات
پیر 12 اکتوبر 2015 19:03
اسلام آباد ۔12 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) وزیر مملکت برائے مذہبی امور صاحبزادہ امین الحسنات نے کہا ہے کہ سانحہ منیٰ نے پورے عالم اسلام کو لرزا دیا ہے‘ واقعہ میں 97 پاکستانی شہید ہوئے‘ 20 حجاج کرام ابھی بھی لاپتہ ہیں‘ وزارت مذہبی امور اور وزیر اعظم کی طرف سے ہر شہید حاجی کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے اور زخمیوں کو دو دو لاکھ روپے کا معاوضہ ادا کیا جائے گا۔
متاثرہ عازمین حج کے لواحقین کو خصوصی پرواز کے ذریعے حجاز مقدس بھجوانے کا بھی انتظام کیا جائے گا۔ پیر کو ایوان بالا میں سانحہ منیٰ کے حوالے سے تحریک پر وزیر مملکت برائے مذہبی امور صاحبزادہ امین الحسنات نے کہا کہ سانحہ منیٰ کوئی معمولی واقعہ نہیں ہے اس نے پرے عالم اسلام کو لرزا دیا ہے۔(جاری ہے)
پاکستان کے حاجی بھی اس واقعہ میں جاں بحق اور زخمی ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ شہداء کی کل تعداد 97 ہے جن کی تصدیق ہوئی ہے وہ 56 ہیں جن کے عزیز و اقارب اور حج کے ساتھیوں نے تصدیق کی وہ 41 ہیں ‘ صرف دو حاجی اس وقت ہسپتال میں داخل ہیں جبکہ 20 حاجی لاپتہ ہیں۔ ہر شہید حاجی کے لواحقین کو پانچ لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو دو لاکھ روپے کا معاوضہ وزارت مذہبی امور ادا کرے گی۔ وزیراعظم نے ہر شہید کے لواحقین کے لئے پانچ لاکھ روپے اور زخمیوں کو دو لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت کی طرف سے اجازت ملتے ہی خصوصی پرواز کے ذریعے متاثرہ حاجیوں کے لواحین کو حجاز مقدس بھجوا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی شخص حج یا عمرے کے لئے جاتے ہیں ہمارا ان کے ساتھ معاہدہ ہے کہ وہاں فوت ہونے والے حجاز مقدس میں ہی مدفون ہوں گے۔ صرف تین حاجیوں کے لواحقین نے میتیں واپس لانے پر اصرار کیا جن میں سے ایک میت پہنچ گئی دو ابھی تک نہیں پہنچیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی برادری افغان عوام کو اکیلا نہ چھوڑے، یو این اعلیٰ اہلکار
-
ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی گئی
-
اسرائیل رفح میں فوجی کارروائیاں بند کرے، عالمی عدالت کا حکم
-
بھارت میں انتخابی حربے اور مسلمانوں کا خوف
-
عالمی عدالت انصاف: اسرائیل کو رفح میں فوجی کارروائی روکنے کا حکم
-
وفاقی وزیرجام کمال خان نے وزارت تجارت سے منسلک اداروں میں شفافیت کے لئے تین سال کی آڈٹ رپورٹ طلب کر لی
-
پاکستانی طلبہ کو کرغزستان سے وطن واپس لانے کا آپریشن ختم کردیا گیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے ملک کے سب سے بڑے ملتان روڈ انٹر چینج کا افتتاح کردیا
-
پنجاب کابینہ نے عمران خان اور دیگر کیخلاف قانونی کارروائی کی منظوری دے دی
-
فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا حماس کے لیے ’انعام‘ نہیں، بوریل
-
پیرس کی مشہور شاہراہ پر ’دنیا کا سب سے بڑا دسترخوان‘ سجے گا
-
پاکستان: مارخور کے تحفظ کے عالمی دن پر علاقائی تعاون پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.