چیئرمین سینیٹ کی وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کو (کل )ایوان میں منیٰ اور مکہ حادثات پر مکمل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

پیر 12 اکتوبر 2015 21:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کو آج منگل کو ایوان میں منیٰ اور مکہ میں ہونیوالے حادثات پر مکمل رپورٹ ایوان میں پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر وفاقی وزیر خود نہ آئے تو انکے خلاف احکامات جاری کروں گا جب کہ چیئرمین سینیٹ سیکرٹری صوبائی رابطہ کو ملک میں آبادی کی تیز رفتاری کے اضافے اور اس کے حالات زندگی پر مجموعی اثرات پر حکومتی وزیر کو بریفنگ نہ دینے پر نوٹس جاری کر دیا ۔

پیر کو سینیٹ کے اجلاس میں چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے وزیر مملکت پیر امین الحسنات کو ہدایت کی کہ آپ ایوان میں آ جاتے ہیں وفاقی وزیر سردار یوسف واقعہ پر وہاں موجود ہیں خط میں وفاقی وزیر سے کہا گیا کہ وہ ایوان میں آ کر رپورٹ دیں اب وہ پاکستان میں ہیں اس کے باوجود وہ ایوان میں نہیں آئے کیا تلاش کمشدہ کا اشتہار جاری کرنا پڑیے گا جس پر وزیر مملکت نے کہا کہ وہ آپ کا پیغام انہیں پہنچا دینگے اور ایوان میں آ کر بتائیں گے کہ سعودی عرب میں کیا واقعہ ہوا جس پر چیئرمین سینیٹ نے ہدایت کی کہ وہ کل منگل کو ایوان میں آئیں اور ایوان کو مکمل رپورٹ پیش کریں اگر وہ نہیں آئے تو انکے خلاف احکامات جاری کرینگے ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں سینیٹر جاوید عباسی نے تحریک پیش کی کہ یہ ایوان ملک میں آبادی کی تیز رفتاری کے اضافے اور اسکے حالات زندگی پر مجموعی حالات کو زیر بحث لائے جس پر وزیر مملکت پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے ایوان کو بتایا کہ انہیں اس پر کوئی بریفنگ نہیں دی گئی جس پر چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے سیکرٹری بین الاصوبائی رابطہ کو نوٹس جاری کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :