پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز ، دونوں جانب سے مین کھلاڑی انجری کا شکار ہو کر پہلے ٹیسٹ سے باہر
منگل 13 اکتوبر 2015 13:05
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء ) کرکٹ کی دنیا میں اس وقت پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹیسٹ سیریز توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ یواے ای میں کھیلی جانے والی یہ سیریز دونوں ٹیموں کیلئے نہایت اہم ہے کیونکہ یہ سیریز جیتنے والی ٹیم ٹیسٹ کرکٹ کی ورلڈ رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کر لے گی۔ کھیل کے میدان میں پرفارمنس دینے کا پریشر تو دونوں ٹیموں پر ہے تاہم پہلا ٹیسٹ شروع ہونے سے قبل ہی دونوں ٹیموں کو بڑے جھٹکے اس صورت میں لگے ہیں کہ دونوں ہی ٹیموں کے بڑے کھلاڑی کھیل کے میدان میں جانے سے پہلے ہی زخمی ہو گئے ہیں۔
سب سے پہلاجھٹکا پاکستان کو اس وقت لگا جب پاکستان کے ایک روزا میچوں کے کپتان اظہر علی انجری کا شکار ہو گئے اور پہلے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے۔(جاری ہے)
اس کے بعد پاکستان کو سب سے زیادہ نقصان لیگ اسپنر یاسر شاہ کی صورت میں ہوا جنہوں نے ماضی میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور صرف 10 ٹیسٹ میچوں میں اب تک 61 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ یاسر شاہ کو انگلینڈ کے خلاف بڑا ویپن سمجھا جا رہا تھا تاہم انجری کی بدولت ان کی پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔
دوسری جانب انگلینڈ کو بھی شروعات میں ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے کیونکہ انگلینڈ کے سٹرائیک گیند باز سٹیفن فن ٹخنے کی انجری کا شکار ہو گئے ہیں جس کے بعد انگلینڈ ٹیم مینجمنٹ نے انہیں پہلے ٹیسٹ میں نہ کھیلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کھیل کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سیریز شروع ہونے سے پہلے ہی دونوں ٹیموں کے بڑے کھلاڑیوں کا انجری کا شکار ہو جانا دونوں ٹیموں کیلئے مشکلات کا باعث بن سکتا ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، روہت شرما قیادت کرینگے
-
ہاکی کی بہتری کیلئے میرٹ پر فیصلے کیے گئے ،عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنا یقینا ایک قا بل فخر بات ہے ،رانا مشہود
-
پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا امریکہ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ
-
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل چیلنج کپ 2023 فائنل راؤنڈ کا آغاز یکم مئی سے ہوگا
-
عامروسیم میموریل پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے حوالے سے اجلاس
-
ڈی او کے بی کرکٹ ٹورنامنٹ مستنگ کلیمنگ نے جیت لیا
-
کرکٹ سیریزکے ٹکٹس کی فروخت میں بے ضابطگیاں، ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں
-
ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان مئی کے وسط میں کیے جانیکا امکان
-
باسط علی نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ سے محمد عامر کو اسکواڈ سے باہر کردیا
-
فٹبال لیگ سیری اے، پہلی بار خواتین پر مشتمل ریفریز کا تقرر
-
پنک گیمزکا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی جانب سی (کل) کئے جانے کا امکان
-
پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی اگلے ماہ نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مکالو کو سر کریں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.