پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن دل برداشتہ نہ ہو فنڈز میں اضافہ کے لئے وزیراعظم کو سمری بھجواؤں گا، ریاض حسین پیرزادہ
سپورٹس بورڈ میں اگر کوئی بھی کرپشن ہو گی تو اس کا ذمہ دار میں ہوں گا ، پاکستان میں سپورٹس کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ آج مقابلے کا دور ہے اس کے لئے سپورٹس میں جدید سہولیات کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر
منگل 13 اکتوبر 2015 17:42
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں سپورٹس کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں‘ آج مقابلے کا دور ہے اس کے لئے سپورٹس میں جدید سہولیات کی ضرورت ہے۔ سپورٹس بورڈ میں اگر کرپشن ہو گی تو اس کا ذمہ دار میں ہوں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو کے پی کے ٹور ازم کارپوریشن اور پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام ہونے والی گلیات ٹور دی ریس کے افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں زیادہ تر کھلاڑی غریب ہیں جنہوں نے سپورٹس میں اپنا نام بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کو دل برداشتہ نہیں ہونا چاہئے میں وزیراعظم کو سمری بھجواؤں گا کہ وہ فیڈریشن کے فنڈز میں مزید اضافہ کریں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سپورٹس بورڈ میں اگر کوئی بھی کرپشن ہو گی تو اس کا ذمہ دار میں ہوں گا کیونکہ میں وزیر ہون۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے فیفا کو بار بار لکھا ہے کہ ہم نہیں چاہتے کہ بین الاقوامی چارٹر اور قانون کی خلاف ورزی کریں۔ امید ہے کہ پاکستان میں فٹبال کا نظام ٹھیک ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سپورٹس کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ آج مقابلے کا دور ہے اس کے لئے سپورٹس میں جدید سہولیات کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جو لوگ مذہب اور جمہوریت کا پرچار کرتے ہیں انہوں نے سپورٹس کے لئے کچھ نہیں کیا ہے۔ نیشنل سائیکلنگ ریس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کے پی کے کے وزیر سپورٹس اینڈ کلچر امجد خان آفریدی اور پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ نے بھی خطاب کیا۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.