آٹے کے بعد دودھ دہی کی قیمتوں میں اضافہ عوامی دشمنی، واپس لیا جائے:مظہر علوی
منگل 13 اکتوبر 2015 20:36
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے مرکزی صدر مظہر علوی نے کہا ہے کہ آٹے کے بعد دودھ دہی کی قیمتوں میں حکومت کی طرف سے اضافہ کا اعلان غیر قانونی اور عوام دشمنی ہے ۔یہ اضافہ واپس لیا جائے ورنہ عوامی مفاد کے تحفظ میں سڑکوں پر آنے پر مجبور ہونگے۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومتوں کا کام عوام کو ریلیف دینا ہوتا ہے نہ کہ ناجائز منافع خوروں کے مفادات کا تحفظ کرنا ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی تحریک یوتھ کی سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ جس رفتار سے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں اسی رفتار سے مہنگائی بھی بڑھ رہی ہے۔ حکمران بتائیں عالمی سطح پر تیل کی 40فیصد سے زائد کم ہونے والی قیمتوں کا عوام کو کیا فائدہ پہنچا؟ اجلاس میں یوتھ ونگ کے 5سالہ ورکنگ پلان پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی اور نوجوانوں کے ملکی سیاست میں موثر کردار کیلئے تجاویز مرتب کی گئیں۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.