ای پی اے سندھ نے آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا
پہلے مرحلے میں آلودگی پھیلانے والی ایک فیکٹری کو بند جبکہ دو سو فیکٹریوں کو ماحولیاتی قانون پر عمل نہ کرنے پر نوٹسز جاری کردئیے گئے ای پی اے سندھ کا کوئی نمائندہ اگر کسی فیکٹری سے کوئی ناجائز مطالبہ کرے تو فوری طور پر اس کی شکایت براہ راست مجھ سے کی جائے، نعیم مغل
منگل 13 اکتوبر 2015 20:56
کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء ) ادارہ تحفظ ماحولیات حکومت سندھ (ای پی اے سندھ) نے صوبے بھر میں آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرتے ہوئے نوری آباد میں قائم پاور سیمنٹ فیکٹری کو مٹی ، دھول اور مضر صحت گیسز کے اخراج کی روک تھام نہ کرنے پر بند کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں جبکہ حیدرآباد ریجن کی دو سو سے زائد فیکٹریوں کو ماحولیاتی قوانین پر عمل نہ کرنے کے باعث نوٹسز جاری کردئیے گئے ، جن پر ضابطے کی کارروائی کے نتیجے میں آلودگی پھیلانے والی مزید فیکٹریوں کو بھی بند کرنے کے احکامات جاری کئے جاسکتے ہیں۔
دوسرے مرحلے میں آج منگل کے روز ای پی اے سندھ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے اپنے ڈائریکٹر جنرل نعیم احمد مغل کی زیر قیادت کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے اعلیٰ عہدیداروں بشمول قائم مقام چیئرمین کاٹی سلیم الزماں صدیقی، چیئرمین پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن گلزار فیروز اور زبیر چھایا سے ملاقات کی اور واضح الفاظ میں عندیہ دیا کہ چونکہ اور چنانچہ کا وقت گزر چکا اور اب ایسی تمام فیکٹریوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے گی جو کسی بھی قسم کی آلودگی پھیلانے کی ذمہ دار ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.