کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان
کے ایس ای 100 انڈیکس 152.07 پوائنٹس کی کمی سے 34031.78 پوائنٹس پر بند
منگل 13 اکتوبر 2015 21:41
کراچی ۔ 13 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج (کے ایس ای) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 152.07 پوائنٹس کی کمی سے 34031.78 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتہ کے دوسرے روز منگل کو کراچی اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 152.07 پوائنٹس کی کمی سے 34031.78 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 122.65 پوائنٹس کی مندی سے 20535.54 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 84.51 پوائنٹس کی کمی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں بھی 583.91 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ دریں اثناء بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 112.62 پوائنٹس کے اضافہ سے 16152.75 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 327.55 پوائنٹس کی کمی سے 13514.88 پوائنٹس پر بند ہوا۔(جاری ہے)
مارکیٹ میں مجموعی طور پر 394 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 144 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 223 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 27 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
سب سے زیادہ تیزی کالگیٹ پام اولیو کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 50 روپے کے اضافہ سے 1350 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح آئسلینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کے سودے بھی 45.51 روپے کی تیزی سے 963 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی یونی لیور فوڈز اور سانوفیل ایونٹس کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت 200 روپے کی مندی سے 6800 روپے اور سانوفیل ایونٹس کے حصص کی قیمت بھی 20 روپے کی کمی سے 605 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار پیس (پاک) لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 4 کروڑ 4 لاکھ 46 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 6.75 روپے سے شروع ہو کر 7.54 روپے پر بند ہوئی جبکہ پاک الیکٹرون کے 2 کروڑ 14 لاکھ حصص کے سودے 82 روپے سے شروع ہو کر 81.24 روپے فی حصص پر بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 23 کروڑ 94 لاکھ 39 ہزار 900 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 10 ارب 83 کروڑ 81 لاکھ 6 ہزار 647 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 72 کھرب 99 ارب 50 کروڑ 55 لاکھ 36 ہزار 50 روپے سے کم ہو کر 72 کھرب 71 ارب 42 کروڑ 5 لاکھ 57 ہزار 262 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 124 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 22 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 2 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 3 کروڑ 57 لاکھ 25 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.