ملک بھر میں انجمن ہلال احمر کی سرگرمیوں کو فعال اور تیز رفتار بنایا جائے
صدر مملکت ممنون حسین کی انجمن ہلال احمر کے عہدے داروں کے وفد سے بات چیت
منگل 13 اکتوبر 2015 21:41
اسلام آباد ۔13 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے ہدایت کی ہے کہ ملک بھر میں انجمن ہلال احمر کی سرگرمیوں کو فعال اور تیز رفتار بنایا جائے اور اس مقصد کے لیے اس کے آئین میں تبدیلی کی ضرورت ہو تو وہ بھی کرلی جائے۔
(جاری ہے)
صدر مملکت نے یہ بات منگل کو انجمن ہلال احمر کے عہدے داروں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جس نے انجمن کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الٰہی کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔
صدر مملکت نے کہا کہ انجمن ہلال احمر کی شاخوں میں ایسے لوگوں کو شامل کیا جانا چاہئے جو خدمت خلق کا ریکارڈ رکھتے ہوں۔ انہوں نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ انجمن نے ملک بھرمیں کام کرنے والی ایمبولینس سروسزکے عملے کو تربیت دینے کیلئے ایک جامع پروگرام شروع کیا ہے۔ صدر مملکت نے اس موقع پر زندگی کے مختلف شعبوں میں انجمن ہلال احمر کے فعال کردار کی تعریف بھی کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بہاولپور، فائرنگ کے تبادلہ میں زیر حراست 2 دہشتگرداپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
تونسہ شریف میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 اہلکار زخمی
-
علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنا امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے.امریکی محکمہ خارجہ
-
سائفر کیس میں اہم پیش رفت:ایف آئی اے ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا ہے کہ خفیہ کیبلز یا سائفر عمران خان کے قبضے میں تھا .اسلام آباد ہائی کورٹ
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.