صاف پانی اور صحت عامہ کی بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے،تنویر اسلم
کھانا کھانے سے پہلے ہاتھ دھونے کے عمل سے بچے50 فیصد بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں‘عائشہ غوث پاشا آئندہ سالوں میں ہم ترقی پذیر ممالک کی فہرست سے نکل کر ترقی یافتہ ممالک کی صف شامل ہو جائیں گے،صفائی کے عمل کو ہمیں اپنے گھر سے شروع کرنا ہوگا‘ ہینڈ واشنگ ڈے کے موقع پر سیمینا رسے خطاب
منگل 13 اکتوبر 2015 22:24
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء ) صوبائی وزیر ہاؤسنگ تعمیرات ومواصلات وپبلک ہیلتھ انجینئرنگ ملک تنویر اسلم اعوان نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ہونے کی حیثیت سے ہمیں متعدد چیلنجوں کا سامنا ہے جن پر پورا اترنے کے لئے ہمیں مل جل کر پورے عزم اور جذبہ کے ساتھ حکومت کے ساتھ چلنا ہو گا،صاف پانی اور صحت عامہ کی بنیادی سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی ترجیحات میں سے ہے،جس رفتار سے ہم ترقی کی منازل طے کررہے ہیں،ہمیں یقین ہونا چاہیے کہ آنے والے وقت میں ہم ایک ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑے ہوجائیں گے۔
وہ یہاں ایک مقامی ہوٹل میں ہینڈ واشنگ ڈے کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ کھانے سے پہلے ہاتھ دھونے کی پریکٹس کو سکولوں کی سطح پر شروع کیا جائے اور ہم اس کا دائرہ کار دیہاتوں تک بھی پہنچائیں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عالمی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ڈائریا جیسی بیماریوں سے روزانہ پانچ سال سے کم عمر 110 بچوں کی اموات واقع ہوتی ہیں۔
ہاتھ دھونے کے مسلسل عمل سے بچے ان بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔صوبائی وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہائی جین کی اہمیت سے انکار نہیں کر سکتے ہیں کیونکہ ہمارے مذہب میں صفائی کو نصف ایمان قرار دیا گیا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کے دور میں ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم مشترکہ کوششوں سے اپنی آنے والی نسلوں کو ہائی جین کی اہمیت کے شعور سے اجاگر کریں۔انہوں نے کہا کہ اگر بچے کھانا کھانے سے پہلے ہاتھ دھونے کی عادت اپنالیں تو 50 فیصد بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔ سیمینار میں ایم پی اے فرزانہ میر اور نوشین حامدنے بھی صفائی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ سیمینار میں مختلف کالج اور سکولوں کے طالب علموں نے خاکوں کی مدد سے ہاتھ دھونے کی افادیت کو ڈرامائی انداز میں پیش کیا۔ سیمینار حکومت پنجاب،ورلڈ ایڈ اور یونیسف کے تعاون سے مشترکہ تعاون سے پیش کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.