بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کو شکست دیں گے، پیپلز پارٹی نے دوراقتدارمیں عوام کے لیے کچھ نہیں کیا عوام ان سے تنگ آچکی ہے،(ن) لیگ سندھ کے سیکرٹری اطلاعات اسلم ابڑو کا کارنرمیٹنگز سے خطاب

منگل 13 اکتوبر 2015 23:07

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء ) پاکستان مسلم لیگ( ن) سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد اسلم ابڑو نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کو شکست نصیب ہوگی پیپلز پارٹی نے اپنے دوراقتدارمیں عوام کے لیے کچھ نہیں کیا عوام اب ان سے تنگ آچکی ہے ۔ وہ منگل کو یہاں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مختلف وارڈز میں منعقدہ کارنر میٹنگز سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ضلع صدر محمد اکرم ابڑو،گل شیر ویسر ،فتح محمد ابڑواوردیگر نے بھی خطا ب کیا محمد اسلم ابڑو نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ سندھ میں پیپلز پارٹی کا دور ختم ہوچکا ہے سندھ کی عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جیکب آبادمیں منتخب نمائندوں نے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا منتخب نمائندوں اوران کے ساتھیوں نے ترقیاتی منصوبوں کے فنذ زمیں اربو ں روپے کی کرپشن کی ہے جلد کرپٹ عناصر کا گھیرا تنگ ہوجائے گا جیکب آباد کی عوام پینے کے میٹھے پانی سے محروم ہے صفائی کا کوئی نظام نہیں میونسپل کمیٹی کو پرائیویٹ لوگ چلا رہے ہیں جس کی وجہ سے کروڑوں کی آمدنی عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کے بجائے چند لوگوں کی تجوریوں میں جارہی ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو کامیاب کریں ۔