لاہور، بچے کو بدفعلی کی کوشش میں ناکامی کے بعد قتل اور بیوی کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر کے خود کشی کا ڈرامہ رچانے والے ملزمان گرفتار
منگل 13 اکتوبر 2015 23:14
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) انویسٹی گیشن ریس کورس پولیس نے بچے کو بدفعلی کی کوشش میں ناکامی کے بعد قتل کرنے اورانویسٹی گیشن چوہنگ پولیس نے اپنی بیوی کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر کے خود کشی کا ڈرامہ رچانے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ بات ایس پی سول لائنز انویسٹی گیشن فیصل مختار نے آج اپنے دفتر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بتائی۔
اُنہوں نے بتایا کہ انچارج انویسٹی گیشن ریس کورس فلک شیر اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیم نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے چند روز قبل اغواء ہونیوالے بچے رضوان کی بازیابی کے لیے اس کے موبائل فون کا ڈیٹا چیک کرنے سمیت اس کے رابطے والے لوگوں کو شامل تفتیش کر کے ان سے تفتیش کی تووقوعہ والے دن اس سے رابطہ کرنے والے دو ملزموں محمد زبیر اور کاظم کا کردار مشکوک نظر آیا جب ان سے تفتیش کی گئی تو اُنہوں نے بتایا کہ انہوں نے مقتول بچے محمدرضوان کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کی اور ناکامی پر اس ڈر سے کہ وہ کسی سے ہمارے اس عمل کا ذکر نہ کر دے اس کو اینٹیں مار کر اور گلا دبا کر قتل کر دیا اور اپنے جرم کو چھپانے کے لیے اس کی نعش نہر میں پھینک دی ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
سودی ادائیگیوں کا حجم آمدن سے بھی زائد ہو گیا
-
شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر حکومت کو تحفظات،نظر ثانی کا پیغام دیدیا
-
بلاول بھٹو زرداری کا روٹی ،کپڑا اور مکان کے ویژن پر کاربند رہنے کے عزم کا اظہار
-
مزدوروں کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں: مریم نوازشریف
-
تمام ججز متفق ہیں کہ آئندہ کوئی بھی ادارہ عدلیہ میں مداخلت نہ کرسکے
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، علی امین گنڈا پور
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
سیمنٹ کی بوریوں پر تاریخ اجراء اور ایکسپائری لکھنے کا فیصلہ
-
وزیراعلی پنجاب کا ٹارگٹ ہے کہ جلد سے جلد پنجاب کی فضا کو ایسے زہر سے پاک کیاجائے : مریم اورنگزیب
-
سعودی عرب: مناہل العتیبی کو 11 برس قید کی سزا
-
وزیراعظم نے غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.