میں نے ہی آصف زرداری کو پارٹی معاملات سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے ‘سینیٹراعتزاز احسن
ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کو بدترین شکست ہوئی اور یوں محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے پارٹی کا ووٹر ناپید ہو کر رہ گیا ہے‘سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کا انٹر ویو
بدھ 14 اکتوبر 2015 22:59
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اکتوبر۔2015ء) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ میں نے ہی آصف علی زرداری کو پارٹی معاملات سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے ‘ ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کو بدترین شکست ہوئی اور یوں محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے پارٹی کا ووٹر ناپید ہو کر رہ گیا ہے۔
(جاری ہے)
بدھ کو اپنے ایک ٹی وی انٹر ویو کے دوران پیپلز پارٹی کے سینیٹراعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنے حالیہ دور حکومت میں سرکاری معاملات کی دیکھ بھال میں مصروف رہی اور اس دوران کارکنوں کے ساتھ ضروری رابطہ قائم نہ رکھا جا سکا۔
ایک سوال کے جواب اعتزاز احسن نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہماری حکومت سے زیادہ بہتر انداز میں ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ معاملات نمٹا رہی ہے ‘ این اے ایک سو چوالیس کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کو بدترین شکست ہوئی اور یوں محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے پارٹی کا ووٹر ناپید ہو کر رہ گیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری سے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پارٹی میں نئی ٹیم قیادت سنبھالنے کو تیار بیٹھی ہے بلاول کو چاہیے کہ وہ ان کے ساتھ مل کر کام کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.