آل پاکستان تاجر اتحاد کا ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر وفاقی حکومت سے جاری مذاکرات کے بائیکاٹ کا اعلان

بدھ 14 اکتوبر 2015 23:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اکتوبر۔2015ء) آل پاکستان تاجر اتحاد نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر وفاقی حکومت سے جاری مذاکرات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا،حکومت پہلے ودہولڈنگ ٹیکس معطل کرے ہم پھر مذاکرات کریں گے۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری ہونے والے ایک بیان میں تاجر تنظیم نے کہا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس کو معطل کئے بغیرحکومت سے مذاکرات نہیں کئے جا سکتے، پہلے حکومت ود ہولڈنگ ٹیکس کو معطل کرے اور پھرہمارے ساتھ مذاکرات کرے۔ واضح رہے حکومت نے رواں مالی سال کیلئے بینک سے لین دین پر عشاریہ 6 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس نافذ کیا تھا جس پر آل پاکستان تاجر اتحاد سمیت دیگر کئی کاروباری تنظیموں نے اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس ٹیکس کو قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :