ناروے میں شامی مہاجرین کی کثرت سے آمد، روس بھجوانے پرغور شروع

جمعرات 15 اکتوبر 2015 15:11

اوسلو ۔15 اکتوبر ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اکتوبر۔2015ء) ناروے نے کہا ہے کہ ملک میں بڑی تعداد میں شامی مہاجرین کی آمد کی وجہ سے انھیں روس واپس بھجوانے پرغور شروع کردیا گیا ہے۔روسی میڈیا کے مطابق ائریکٹوریٹ آف امیگریشن نے بتایا کہ رواں سال 1200 ایسے شامی مہاجرین سیاسی پناہ کیلئے ملک میں داخل ہوچکے ہیں جو قبل ازیں روسی علاقوں میں رہائش پذیر تھے بلکہ وہ وہاں اپنی توسیعی مدت بھی پوری کرچکے تھے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ 2014ء کے دوران ملک میں صرف ایک درجن کے قریب لوگ آئے تھے جبکہ 2015 ء میں اب تک آنے والوں کی تعداد 1200 سے زائد ہوچکی ہے جس نمٹنے کیلئے ان مہاجرین کو روسی علاقوں میں واپس بھجوانے پر سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے۔یہ لوگ پہلے بھی روس میں رہ چکے ہیں اور ان کی یہاں آمد جنگ، بھوک اور دوسرے مسائل کی وجہ سے نہیں ہے اس کے علاوہ یہ لوگ روس میں زیادہ محفوظ بھی رہ سکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ یہ سفر کچھ بڑا نہیں ہے تاہم بحیرہ روم سے گزرنے کی نسبت زیادہ قانونی و محفوظ راستہ ہے۔