ماہرین زراعت کی گندم کی بروقت کاشت کیلئے بہتر منصوبہ بندی کی ہدایت

جمعہ 16 اکتوبر 2015 15:32

فیصل آباد۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اکتوبر۔2015ء) ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ گندم کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار اور بمپر کراپ حاصل کرنے کیلئے بہتر منصوبہ بندی کی اہم ضرورت ہے لہٰذا اگر ہمارا کسان فصل کی کاشت کیلئے مناسب منصوبہ بندی اور محکمہ زراعت کے مشوروں پر سو فیصد عمل کرے تو پیداوار میں اضافہ ممکن ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں و کسانوں کو چاہیے کہ وہ اپنے وسائل کے مطابق فصل کاشت کریں اور اگر انہیں فصل کی کاشت میں کسی مالی مشکل یا معاشی پریشانی کا سامنا ہو تو وہ زرعی ترقیاتی بینک سے ون ونڈو سکیم کے ذریعے آسان شرائط پر قرضہ حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گندم کی پیداواری ٹیکنالوجی سے استفادہ بھی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ جبکہ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد اور محکمہ زراعت کا عملہ کاشتکاروں کی معاونت کیلئے ہمہ وقت مستعد ہے لہٰذا ان کی خدمات سے کسی بھی وقت استفادہ کیا جا سکتا ہے۔