ایک ماہ کے دوران کپاس کی قیمت میں 6 سو روپے اضافہ

جمعہ 16 اکتوبر 2015 16:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اکتوبر۔2015ء) ایک ماہ کے دوران کپاس کی فی من قیمت 600 روپے اضافہ سے 5600 روپے ہوگئی۔ حالیہ اضافے کے بعد کپاس کی قیمت رواں سیزن کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

کاٹن جنرز فورم کے چیئرمین احسان الحق کیمطابق کپاس کی قیمت 100 روپے اضافے سے 5600 روپے فی من، جبکہ کپاس کے بیج اور آئل کیک کی فی من قیمت 1600 روپے تک جاپہنچی ہے جو کہ رواں سیزن کی ریکارڈ سطح ہے۔ احسان الحق کا مزید کہنا تھا کہ قیمتوں میں ہونے والا حالیہ اضافہ پیداوار میں کمی کی افواہوں کے باعث ہوا۔ واضح رہے کہ رواں سال کپاس کی پیداوار 26 فیصد کی کمی سے 30 لاکھ بیلز رہی جس میں سے 22 لاکھ بیلز ٹیکسٹائل انڈسٹری ، 2لاکھ 30 ہزار بیلز برآمد کندگان نے خریدی ہیں۔