پشاورپولیس نے دو رکنی ڈکیت گروہ کو گرفتار کر کے مسروقہ رقم اور طلائی زیورات برآمد کرلیے

جمعہ 16 اکتوبر 2015 21:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اکتوبر۔2015ء ) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے دو رکنی ڈکیت گروہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مسروقہ رقم اور طلائی زیورات برآمد کرلیے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مدعی شیراز خان ولد ممریز خان سکنہ میرویس گڑھی نے تھانہ مچنی گیٹ میں رپورٹ درج کی کہ ملزمان نے 1 خورشید ولد سلیم خان سکنہ شگی ہندکیان 2 ملک جان ولد جان گل سکنہ کباپیان میرویس میر ے گھر میں مرمت کا کام کرتے تھے کام کے دوران روز مرہ میں صبح سویرے اپنی ڈیوٹی کیلئے گھر سے نکل کر آفس جاتا تھا او ر اس روز میر ے گھر کے مستورات رشتہ داروں کے ہا ں گئے تھے اس دوران ملزمان نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میرے گھر کے کمرے میں موجو د صندوق کا تالہ توڑ کر 2 لاکھ روپے نقد اور 4/1.2 ساڑھے چار تولے سونا طلائی زیورات چوری کرکے فرار ہو گئے جس پر افسران بالا نے واقع کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے SHO مچنی گیٹ رحمت اﷲ خان نے بمعہ دیگر نفری پولیس پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے انتھک محنت کے بعد بالا ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مسروقہ رقم 2 لاکھ روپے اور ساڑھے چار تولے سونا برآمد کرکے ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔