جھنگ میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں 7 ا فرا د زخمی

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 14:56

جھنگ۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اکتوبر۔2015ء)جھنگ میں ٹریفک کے تین مختلف حادثات میں 7 ا فرا د زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطا بق پہلا حادثہ سر گودہا روڈ بائی پاس کے قریب تیزرفتار موٹر سائیکل کے ٹائر بلاسٹ ہونے سے پیش آیا جس سے موٹر سائیکل پر سوا رتین افراد3سالہ عباس5سالہ کرن25سالہ سلمان گر کرشدید زخمی ھوگئے ۔

(جاری ہے)

دوسرا حادثہ سر گودہا روڈ حفاظتی بند کے قریب پیش آیا جہاں ایک تیزرفتار ٹریکٹر نے موٹرسائیکل کوسائیڈ مار کر گرادیا جس سے موٹر سائیکل پر سوار15سالہ ریاض40سالہ کنیز بی بی گر کرشدید زخمی ہوئیں۔

تیسراحادثہ بھکر روڈ چوکی علی آبا کے قریب تیزرفتار موٹر سائیکل کے سلپ ہونے سے پیش آیا جس سے 19سالہ محمد ساجداور30سالہ آصف جاویدشدید زخمی ہوگئے تمام زخمی ہونے والوں کو ریسکیو1122نے ڈسڑکٹ ہیڈکواٹرہسپتال جھنگ منتقل کیا ۔