پیٹریاٹ میزائل باک3 عنقریب سعودی اسلحہ میں شامل ہوگا

امریکا سعودی عرب کوبلیک ھاک ہیلی کاپٹر فراہم کرے گا،پینٹاگون

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 17:59

پیٹریاٹ میزائل باک3 عنقریب سعودی اسلحہ میں شامل ہوگا

واشنگٹن((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اکتوبر۔2015ء) )مریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ وہ جلد #سعودی_عرب کو جنگ کے لیے استعمال ہونے والے گن شپ بلیک ہاک ہیلی کاپٹر فراہم کرے گا، جرمن ریڈیوکے مطابق امریکی اسلحہ ساز فرم پہلے مرحلے میں اور سعودی عرب کے درمیان یہ سمجھوتہ پچھلے ہفتے طے پایا تھا۔ اس معاہدے کے امریکی کمپنی ریاض حکومت کو320 "باک 3" پیٹریاٹ میزائل فراہم کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق امریکی فرم اور سعودی حکومت کے درمیان دفاعی تعاون کا یہ سمجھوتہ گذشتہ مئی میں طے پایا تھا۔ معاہدے کے تحت سعودی عرب نے اس کمپنی سے مجموعی طورپر 600 پیٹریاٹ میزائلوں کے بدلے میں 5.4 ارب ڈالر کی رقم ادا کرنا تھی۔پیٹریاٹ میزائل معاصر اسلحہ اور دفاع کا اہم جزو سمجھا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

پیٹریاٹ 3 دشمن کے طیاروں اور میزائلوں کو نشانہ بنانے میں ایک کارآمد ہتھیار ہیجو اس وقت امریکا، ہالینڈ، جرمنی، جاپان، تائیوان اور متحدہ عرب امارات کے پاس بھی موجود ہے۔

دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن اور ریاض کے درمیان طے پائے دفاعی سمجھوتے کے تحت امریکا سعودی عرب کو9بلیک ہاک UH.60 ہیلی کاپٹر فراہم کرے گا۔ یہ ہیلی کاپٹر جنگ میں دشمن پرحملوں، دہشت گردوں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کے علاہ ریسکیو اور انسانی امدادی مشن میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔