بھارت میں مسلمانوں پر زمین تنگ، پولیس بھی شیوسینا کے نقش قدم پرچل پڑی، مسلمان نوجوانوں پر بہیمانہ تشدد،پولیس نے آصف اور دانش کو پکڑ کر تین گھنٹے تک بدترین تشددکا نشانہ بنایا،بھارت چھوڑ کر پاکستان چلے جانے کی دھمکی
اتوار 18 اکتوبر 2015 21:11
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18اکتوبر۔2015ء) بھارت میں مسلمانوں سے تعصب کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، ممبئی پولیس نے2 مسلمان نوجوانوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور انھیں بھارت چھوڑ کر پاکستان چلے جانے کو کہا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس بھی انتہا پسندی پر اتر آئی ۔پولیس اہلکاروں نے مسلمان نوجوانوں آصف اور دانش کو پکڑ کر بدترین تشددکا نشانہ بنایا جس سے ان کی حالت نازک ہو گئی۔
آصف اور دانش پر تشدد کیخلاف شہریوں نے تھانے کیخلاف مظاہرہ کیا۔پولیس کی طرف سے ان پر پاکستان کی مدد اور دہشت گرد ہونے کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔ریاست کیرالا سے تعلق رکھنے والا نوجوان آصف ممبئی میں رہ رہا تھا۔ نوجوان کے چچا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس جس مسلمان کو پکڑتی ہے اسے کہتی ہے تم پاکستان چلے جاؤ۔(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے دونوں مسلمان نوجوانوں کو تین گھنٹے تک بدترین تشدد کا نشانہ بنایا انکے جسم پر پولیس تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔
واضح رہے کہ کچھ دن قبل ہی دو مسلمان افراد کو جنونی ہندوؤں نے تشدد کرکے قتل کردیا تھا۔ اخلاق نامی 50 سالہ مسلمان پر گائے کا گوشت کھانے جبکہ نعمان نامی مسلمان نوجوان پر گائیوں کو اسمگل کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملے، اپریل میں ستر ہلاکتیں
-
نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف کا پنشن پر ٹیکس اور ادائیگی کی مدت کم کرنے کا مطالبہ
-
تحریک عدم اعتماد کیخلاف رولنگ،قاسم سوری کو عدم حاضری پر تیسری مرتبہ طلبی کا نوٹس
-
عمران خان نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
-
ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
-
کینیڈین بینکوں میں جعل سازی کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمات درج، بیشتر پاکستانی شامل
-
شہبازشریف کو سب سے زیادہ خطرے اپنے گھر والوں اور ان سے ہے جو لے کر آئے، فواد چوہدری
-
حکومت صوبے میں امن کی بحالی کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے،مراد علی شاہ
-
پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کیلئے دشمن کوشش کر رہا ہے،محسن نقوی
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.