معذرت، ہمارے صدر ٹربٹ مچھلی نہیں کھا سکتے، چینی وفد
فہد شبیر اتوار 18 اکتوبر 2015 21:27
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18اکتوبر۔2015ء)چین کے صدر ژی جن پنگ کل سے برطانیہ کاپانچ روزہ دور شروع کر رہے ہیں،برطانوی میزبانوں کی جانب سے ملک کی مشہور اور لذیذ مچھلی ”ٹربٹ“ کی دعوت پر مہمان نے دعوت شکریے کے ساتھ معذرت کرلی۔
(جاری ہے)
مچھلی کے شوقین برطانیہ جائیں اور ٹربٹ نا کھائیں یہ تو ایسا ہی ہے کہ جیسے سیاح سوات جائیں اور ٹراؤٹ نا کھائیں ! لیکن ملکہ کی دعوت پر کل سے برطانیہ کے دورہ شروع کرنے والے چینی صدر کے اسٹاف نے بکنگھم پیلیس سے منظوری کے بعد آنے والے مینو میں سے ٹربٹ مچھلی اور کیکڑے کی ڈشز خارج کروادی ہیں۔
چینی حکام نے اسکی وجہ یوں بتائی کہ صدر ژی جن پنگ صرف خشک اور کوئلے پر سینکی ہوئی مچھلی کھاتے ہیںاور اسکے بعد پینے کا پانی بھی مقامی کمپنی کا ہی استعمال کرتے ہیں جو چینی وفد اپنے ساتھ لائے گا۔ چینی وفد نے اس بات پر زور دیا کہ شاہی خانساماں ”مارک فلیناگن “ان کی فرمائش اور چینی صدر کی پسند نا پسند کو ذہن میں رکھتے ہوئے کھانا تیار کریں ۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
-
یوکرین کیلئے چھ ارب ڈالر کے نئے امریکی پیکج کا اعلان
-
رفح پر حملے سے قبل مذاکرات کا آخری موقع ہے، اسرائیل
-
امریکہ دوٹوک موقف اپنا کر اسرائیل کو رفح پرحملے سے روکے، گوتیرس
-
اسرائیلی حکام کو گرفتار کرنے کی دھمکی شرمناک ہے، نیتن یاہو
-
ٹرمپ کو اپنے خلاف ٹرائل سے زیادہ اہلیہ کی سالگرہ کی فکر
-
بائیڈن ڈونلڈ ٹرمپ سے مباحثے کیلئے تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.