فنڈز کی عدم دستیا بی ،ملک میں پولیو مہم رکنے کا خدشہ
بدھ 21 اکتوبر 2015 11:32
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اکتوبر۔2015ء) صحت کے محکموں کو ملک میں آئندہ 3 سالوں تک پولیو کے خلاف مہم جاری رکھنے کے لیے 311 ملین ڈالر درکار ہیں جس کا انتظام نہ ہونے پر ملک میں پولیو مہم رکنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان کی مدد کرنے والے ڈونرز نے بھی یہ کہہ کر ہاتھ کھینچ لیے ہیں کہ جب تک پروگرام کے پراجیکٹ کانسپٹ (پی سی۔
1) کی منظوری نہیں دے دی جاتی وہ پولیو کے خلاف پاکستان کی مہم کی حمایت اور فنڈز جاری نہیں کرسکتے۔ملک میں آئندہ تین سالوں کے لیے پولیو مہم کا جنوری 2016 میں آغاز ہونا ہے جبکہ شعبہ صحت کے ادارے بھی عالمی برادری کو یہ یقین دہانی کراچکے ہیں کہ 2018 تک پاکستان سے پولیو کا خاتمہ ہوجائے گا۔اگر 2018 تک پاکستان سے پولیو کا خاتمہ ہوجاتا ہے تو اسے کئی دیگر ممالک کی طرح ’پولیو سے آزاد‘ ملک کا درجہ دے دیا جائے گا۔(جاری ہے)
نمائندے کا کہنا تھا کہ ہم ڈونر ایجنسیوں اور دوستانہ تعلقات رکھنے والے ممالک سے مہم کے لیے زیادہ سے زیادہ فنڈ اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ حکومت پاکستان پر اس کا بوجھ نہ آئے تاہم چند حکومتی اداروں کی جانب سے اس طرف توجہ نہ دیئے جانے کے باعث اس بات کا خطرہ ہے کہ ڈونر ایجنسیوں سے ملنے والے فنڈز میں تاخیر ہوجائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مہم کے لیے درکار 311 ملین ڈالر میں سے حکومت پاکستان کو 100 ملین ڈالر ادا کرنے ہیں ،جبکہ دیگر رقم عالمی ڈونرز کی جانب سے مہیا کی جائے گی۔حکومت جو رقم ادا کرے گی وہ اسے اسلامک ڈویلپمنٹ بینک بطور قرض دے گا تاہم حکومت کو صرف اصل رقم ہی بینک کو چکانا ہوگی جبکہ قرض کا سود بی ایم جی ایف ادا کرے گا۔نمائندے کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت جاپان سے مہم کے لیے بطور فنڈ 100 ملین ڈالر کی درخواست کی ہے جبکہ 111 ملین ڈالر دیگر ڈونر ایجنسیوں اور ممالک کی جانب سے فراہم کی جائے گی۔ڈونر ایجنسیوں اور ممالک کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں نمائندوں نے کہا کہ جب تک حکومت پاکستان پولیو کے خلاف مہم کی ذمہ داری نہیں لیتی وہ کوئی مدد نہیں کرسکتے۔این ایچ ایس کے نمائندے نے کہا کہ 2016 سے 2018 تک پولیو پروگرام کے حوالے سے پراجیکٹ کانسپٹ (پی سی۔ 1) اگست کے آخر میں پلاننگ ڈویڑن کو جمع کرایا گیا تھا تاہم کسی نہ کسی وجہ سے اب تک اس کی منظوری نہیں دی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
-
نواز شریف ’موروثی یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ‘ سیاست کے داعی؟
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے آزاد کشمیرکے وزیراعظم انوارالحق کی ملاقات
-
طلبہ کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجرا کرنے کا اعلان
-
ملک بھر میں پاسپورٹ چھپائی کا عمل ایک بار پھر متاثر، درخواست گزار پریشان
-
سردار ایاز صادق کا ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی افضل تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 4 گواہان کے بیانات قلمبند
-
وزیراعظم سے سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.