لاہور ٹریفک وارڈنز کی جانب سے خاتون کو حراساں کیے جانے کا انکشاف

muhammad ali محمد علی بدھ 21 اکتوبر 2015 23:02

لاہور ٹریفک وارڈنز کی جانب سے خاتون کو حراساں کیے جانے کا انکشاف
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.21اکتوبر 2015 ء) لاہور ٹریفک وارڈنز کی جانب سے خاتون کو حراساں کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے لاہور کی ایک مقامی خاتون نے انکشاف کیا کہ انہیں ائیرپورٹ کے قریب رات گئے کچھ ٹریفک وارڈنز کی جانب سے اس وقت حراساں کیا گیا جب وہ گاڑی میں اکیلی تھیں۔

(جاری ہے)

ائیرپورٹ کے قریب ان کی گاڑی کو ایک ٹریفک وارڈن کی جانب سے روکا گیا گاڑی کی روشنیاں بند کروا دی گئیں اور ان کی گاڑی کا شیشہ کھلوا کو اپنے چہرے کو گاڑی کے اندر کرکے ان سے ان کا ڈرائیونگ لائسنس طلب کیا گیا جس پر انہوں نے استفسار کیا کہ کیوں ان کا لائسنس طلب کیا جارہا ہے۔ اس پر ٹریفک وارڈن طیش میں آگیا اور وجہ بتانے کی بجائے کہنے لگا کہ وہ اب گاڑی کے کاغذات بھی لے گا۔ اسی دوران 4 مزید ٹریفک وارڈنز ان کی گاڑی کے اردگرد چکر لگانے لگے جس پر انہیں احساس ہوا کہ صورتحال ٹھیک نہیں ہے اس لیے انہوں نے فوری اپنے خاوند کو فون کیا جو ائیرپورٹ سے پیدل چل کر ان کے پاس پہنچے اور انہیں اس صورتحال سے نکالا۔

متعلقہ عنوان :