پھلدارپودوں اورنرسریوں کی کورے سے حفاظت کیلئے اقداما ت کی ہدایت

جمعہ 23 اکتوبر 2015 16:19

سلانوالی۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اکتوبر۔2015ء) سخت سردی اور گرمی سے باغات کے چھوٹے اوربڑے پودے متاثرہوتے ہیں لحاظہ پھل دارپودوں کوموسمی اثرات سے بچانے کیلئے احتیاطی تدابیراختیارکرنانہایت ضروری ہے۔ماہرین کے مطابق سدابہارپودوں میں آم لیچی پپیتاکیلااورکاغذی لیموں سردی اورکورے سے بے حدمتاثرہوتے ہیں اس لیے ضرورت ا س امر کی ہے کہ پھل دارپودوں کودرجہ حرات کی زیادتی یا کمی کے مضراثرات سے محفوظ رکھاجا ئے دن کے وقت سورج کی دھوپ پڑنے سے زمین اورپودے گرم ہوجاتے ہیں اورگردوپیش کی ہواگرم ہوجاتی ہے اس سے باغات کے اوپرایک گرم ہواکی طے بن جاتی ہے اوررات کویہ سلسلہ الٹ ہوجاتاہے زمین اپنی حرارت بیرونی شعاعوں کے ذ ریعے صاف اورٹھنڈے آسمان کی طر ف خارج کرتی ہے جس سے زمین کے قریب کی ہواٹھنڈی ہوجاتی ہے کیونکہ ٹھنڈی ہواگرم ہواکی نسبت بھاری ہوتی ہے ا س لیے و ہ زمین کی سطح کے قریب رہتی ہے اوررا ت کویہ ہواکورے یہ کوہرکی شکل اختیارکرلیتی ہے رات کے وقت جب کوراپودوں پرپڑتاہے توشدید ٹھنڈک کے باعث پتوں کاپانی جم جاتاہے چونکہ پانی کی یہ خاصیت ہے کہ جب پانی جم جاتا ہے تویہ حجم کے لحاظ سے پھیلتا ہے اس پھیلنے کے عمل سے پتوں کے خلیے ٹوٹ جاتے ہیں اوربعدمیں پتے خشک ہوجاتے ہیں کورے کی شدت اگرز یاد ہ ہوتو بعض اوقات پودوں کی ٹہنیاں بھی خشک ہوجاتی ہے باغبانوں کیلئے احتیاطی تدابیرمیں سب سے پہلاکام کوراپڑنے کے امکانات کا جائزہ لیناہے ۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق باغبانوں کودسمبرجنوری اورفروری کے مہینوں میں بڑا محتاط رہنا چاہیے اگردرجہ حرارت 0.5ڈگری سینٹی گریڈتک گرجائے توکوراپڑنے کی توقع کی جاسکتی ہے ایک ساد ہ طریقہ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے وہ یہ کہ ایک چوڑے برتن میں آدھاانچ گہرائی تک پانی ڈال کراسے کھلے کھیت یاباغ میں رکھ دیں اگریہ پانی شام کے وقت جمنے لگے توکوراپڑنے کا اہتمال ہوتا ہے ایسی صورت میں باغبانوں کوکورے سے بچاؤ کے اقداما ت کرنے چاہیے