جیکب آباد ،محرم کے جلوس میں خودکش دھماکہ ،بلاول بھٹوکی کارکنوں سے خون کا عطیہ دینے کی اپیل

جمعہ 23 اکتوبر 2015 22:48

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اکتوبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جیک آباد میں ماتمی جلوس میں خودکش حملے کے بعد کارکنوں اور عوام سے دھماکے کے بعد خون کا عطیہ دینے کی اپیل کی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جیک آباد میں نویں محرم کے جلوس میں خودکش حملے میں ہلاکتوں کے بعد پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کارکنوں اور عوام سے دھماکے کے بعد خون کا عطیہ دینے کی اپیل کی۔۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ جلد ہسپتا لوں میں پہنچ جائیں اور فوری طور پر خون کا عطیہ دیں انہوں نے سندھ کے سرکاری حکام کو بھی ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں دی جائیں۔

متعلقہ عنوان :