بھارت کی جانب سے فائر بندی معاہدے کی ایک بار پھر خلاف ورزی،سیالکوٹ میں فا ئرنگ سے دو نوجوان زخمی

پنجاب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی سے بھارتی گنیں خاموش ہوگئیں

اتوار 25 اکتوبر 2015 17:35

سیالکوٹ۔(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔25 اکتوبر۔2015ء) بھارت کی جانب سے فائر بندی معاہدے کی ایک بار پھر خلاف ورزی ہوئی ہے اوربھارتی فا ئرنگ سے دو نوجوان زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

عسکری ذرائع کے مطابق ورکنگ باؤنڈر ی پر شکر گڑھ سیکٹر میں گز شتہ روز دوسرے دن بھی بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی․بھارتی فورسز نے سرحدی گاؤں مکوال اور بھورے چک کو نشانہ بنایاجبکہ مارٹر گولہ گرنے سے مکوال گاؤں کے دو نوجوانوں کے زخمی ہونی کی اطلاعات ملی ہیں ․بی ایس ایف نے رات آٹھ بجے سے ان سرحدی دیہات پر بلااشتعال اور گولہ باری کا سلسلہ شروع کیا جو رات گئے تک وقفے وقفے سے جاری رہا ․پنجاب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی سے بھارتی گنیں خاموش ہوگےئں

متعلقہ عنوان :