وادی ناران اور کاغان میں برف باری ، سوگاڑیوں کو نکال لیاگیا ، ہزاروں افراد اب بھی امداد کے منتظر ، ہوٹل مالکان کا مفت رہائش کا اعلان
پیر 26 اکتوبر 2015 11:05
مانسہرہ.(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اکتوبر2015ء)..وادی ناران اور کاغان میں برف باری میں پھنسی سوگاڑیوں کو نکال لیاگیا،تاہم اب بھی سیکڑوں سیاح پھنسے ہوئے ہیں۔ سڑکوں پر کھڑی گاڑیوں کی وجہ سے امدادی کارروائی میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ہیوی مشینری آگے نہیں جاسکی، ادھر فوجی جوانوں اور ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم ناران پہنچ گئی ہے ۔وادی ناران کاغان میں غیر متوقع اورمعمول سے زیادہ برف باری سےشاہراہیں بند اور ہزاروں سیاح پھنس گئے ، کھانے کا سامان ختم ہوگیااورتفریح کی خوشیاں ماند پڑ گئیں ۔
وادی ناران کاغان میں چوبیس گھنٹوں کے دوران غیر متوقع اورمعمول سے زیادہ برف باری کے باعث ہرشے برف سے ڈھک گئی ، ڈھائی سے تین فٹ برف پڑنے سے تمام علاقے بند ہوگئے ۔سیاحوں کاکہناہےکہ سیکڑوں افراد راستے میں پھنسے ہوئے ہیںاورکھانے پینے کا سامان ختم ہورہا ہے ۔(جاری ہے)
ناران ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدرمطیع اللہ کی جانب سے سیاحوں کو مفت سہولیات فراہم کرنے کا اعلان ، صرف اعلان ہی ثابت ہوا۔
وزیراعظم نے وفاقی حکومت کے متعلقہ ادارے کوصوبائی حکومت کی مدد کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دوسر ی جانب آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ہدایت پر آرمی ریسکیو ٹیمیں ناران پہنچ گئیں ہیں جن میں ڈاکٹر بھی شامل ہیں۔ اُدھر ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کاکہناہےکہ کاغان ناران کےدرمیان پھنسی سو گاڑیوں کو نکال لیاگیاہے، برف باری میں پھسنے افراد رات گئے اپنی گاڑیاں سڑکو ں پر چھوڑ کر ہوٹلوں اور محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئےجس کے باعث ہیوی مشینری آگے نہیں جاسکی ۔بالا کوٹ سے ناران تک جگہ جگہ لینڈ سلائیڈنگ ہورہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.